کتاب: زاد الخطیب (جلد1) - صفحہ 493
بھٹی لوہے کے زنگ کو ختم کردیتی ہے۔‘‘
3۔ایمان اور جہاد کے بعد سب سے افضل عمل حج ہے
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ سب سے افضل عمل کون سا ہے ؟
آپ نے فرمایا :(( إِیْمَانٌ بِاللّٰہِ وَرَسُوْلِہٖ)) ’’ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول پر ایمان لانا۔ ‘‘
پوچھا گیا : پھر کون سا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(( جِہَادٌ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ)) ’’ اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔ ‘‘ پوچھا گیا : پھر کون سا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :(( حَجٌّ مَبْرُوْرٌ)) ’’حج مبرور ‘‘[1]
4۔ حج سب سے افضل جہاد ہے
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انھوں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ہم یہ سمجھتی ہیں کہ جہاد کرنا سب سے افضل عمل ہے تو کیا ہم جہاد نہ کریں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(( لٰکِنْ أَفْضَلُ الْجِہَادِ حَجٌّ مَبْرُوْرٌ)) ’’سب سے افضل جہاد حج مبرورہے۔ ‘‘[2]
5۔ عمر رسیدہ ، کمزور اور عورت کا جہاد حج و عمرہ ہے
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
(( جِہَادُ الْکَبِیْرِ وَالضَّعِیْفِ وَالْمَرْأَۃِ : اَلْحَجُّ وَالْعُمْرَۃُ[3]))
’’ عمر رسیدہ ، کمزور اور عورت کا جہاد حج و عمرہ ہے۔ ‘‘
6۔حجاج کرام اللہ کے مہمان ہوتے ہیں اور ان کی دعا قبول ہوتی ہے
حضرت عبد اﷲ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
(( اَلْغَازِیْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ وَالْحَاجُّ وَالْمُعْتَمِرُ وَفْدُ اللّٰہِ،دَعَاہُمْ فَأَجَابُوْہُ،وَسَأَلُوْہُ فَأَعْطَاہُمْ)) [4]
[1] صحیح البخاری:1519،صحیح مسلم :83
[2] صحیح البخاری :1520
[3] سنن النسائی وصححہ الألبانی
[4] سنن ابن ماجہ،ابن حبان،صحیح الترغیب والترہیب:1108