کتاب: زاد الخطیب (جلد1) - صفحہ 463
ماہ ِ ذو القعدہ کے خطبات
1۔ فضائل حرمین شریفین
2۔احکام وآداب ِ حج (۱)
3۔احکام وآداب ِ حج (۲)
فضائلِ حرمین شریفین
اہم عناصرِ خطبہ :
٭ مکہ مکرمہ کے فضائل ٭ مدینہ منورہ کے فضائل
پہلا خطبہ
برادرانِ اسلام ! ان دنوں کئی خوش نصیب لوگ حج بیت اللہ کی تیاریوں میں مصروف ہیں ، ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ ان حضرات کو اور ہم سب کو حج مبرور نصیب فرمائے اور ہمیں بار بار حرمین شریفین کی زیارت کا موقع عطا کرے ۔ آمین
آج کے خطبۂ جمعہ میں ہم ان شاء اللہ تعالیٰ حرمین شریفین کے بعض فضائل ذکر کریں گے ۔ جبکہ آئندہ خطبۂ جمعہ میں حج کی فرضیت اور اس کے فضائل ومسائل کا تفصیل سے تذکرہ کریں گے۔
سب سے پہلے ہم فضائلِ مکہ مکرمہ ذکر کرتے ہیں کیونکہ حج کے تمام مناسک مکہ مکرمہ میں ہی ادا کئے جاتے ہیں اور مکہ مکرمہ ہی روئے زمین پر سب سے افضل شہر ہے اور یہی شہر اللہ تعالیٰ کو سب سے محبوب ہے۔اسی لئے