کتاب: زاد الخطیب (جلد1) - صفحہ 427
(أَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ الَّذِی لَا إِلٰہَ إِلَّا ہُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَأَتُوْبُ إِلَیْہِ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے : (( مَنْ قَالَ: أَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ الَّذِی لَا إِلٰہَ إِلَّا ہُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَأَتُوْبُ إِلَیْہِ، غُفِرَ لَہُ وَإِنْ کَانَ قَدْ فَرَّ مِنَ الزَّحْفِ)) [1] ’’ جو شخص یہ دعا پڑھے ( میں اُس اللہ سے معافی مانگتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور وہ زندہ اور قائم رہنے والا ہے اور میں اسی کی طرف توبہ کرتا ہوں ) تو اسے معاف کردیا جاتا ہے اگرچہ وہ میدانِ جنگ سے بھاگ کر کیوں نہ آیا ہو ۔ ‘‘ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کے گناہوں کو معاف کرے اور ہماری توبہ قبول فرمائے ۔ آمین
[1] سنن أبی داؤد :1517۔وصححہ الألبانی