کتاب: زاد الخطیب (جلد1) - صفحہ 357
حضرت سلمان بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
(( اَلصَّدَقَۃُ عَلیَ الْمِسْکِیْنِ صَدَقَۃٌ،وَعَلٰی ذِیْ الرَّحِمِ ثِنْتَانِ:صَدَقَۃٌ وَصِلَۃٌ[1]))
’’مسکین کو دیا جائے تو صدقہ ہوتاہے اور اگررشتہ دار کو دیا جائے توصدقہ وصلہ رحمی دونوں ہوتے ہیں۔ ‘‘
تنبیہ( 2) : اپنے بیوي بچوں اور والدین کو زکاۃ نہیں دی جا سکتی ۔ ہاں بہن بھائی اگر ضرورتمند ہوں تو انھیں زکاۃ دینے سے دوگنا اجر ملے گا ۔ اسی طرح دولتمند ، کمانے والے تندرست لوگ ، فاسق وفاجر لوگ اور آلِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی زکاۃ نہیں دی جا سکتی ۔ ہاں اگر فاسق وفاجر کے راہِ راست پر آنے کی امید ہو تو توبہ کی تلقین کرکے دے سکتے ہیں ۔
آخر میں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو زکاۃ ادا کرنے اور انفاق فی سبیل اللہ کی توفیق دے۔ آمین
[1] سنن النسائی:2582،سنن الترمذی:658۔ وصححہ الألبانی