کتاب: زاد الخطیب (جلد1) - صفحہ 351
میں آئے گا جس کی آنکھوں کے اوپر دو سیاہ نقطے ہونگے ، یہ سانپ اس کے گلے کا طوق ہوگا اور اس کے جبڑوں کو پکڑ کر کہے گا : میں ہوں تیرا مال ،میںہوں تیرا خزانہ ۔۔۔‘‘
کن چیزوں میں زکاۃ فرض ہے ؟
اسلام میں جن چیزوں پر زکاۃ فرض ہے وہ اور ان کے متعلقہ کچھ مسائل کچھ اس طرح ہیں :
1۔ سونا/ چاندی اور نقدی پیسے
سونا /چاندی میں زکاۃ فرض ہے بشرطیکہ ان کی مقدار مقررہ نصاب کے برابر یا اس سے زیادہ ہو اور اس کی ملکیت پر ایک سال گذر چکا ہو ۔ سونے کا نصاب .5 گرام جبکہ چاندی کا نصاب595 گرام ہے۔ اس طرح اگر سونا.5گرام سے اور چاندی595 گرام سے کم ہو تو زکاۃ فرض نہیں ہو گی اور اگر یہ دونوں اپنے مقررہ وزن کے برابر یا اس سے زیادہ ہوں لیکن ان پر سال نہ گذرا ہو تو تب بھی زکاۃ فرض نہیں ہو گی ۔ دونوں شرطیں اگر موجود ہوں تو سونے چاندی کی زکاۃ نکالنے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے ان کا وزن دیکھ لیں ، پھر مارکیٹ کے موجودہ ریٹ کے مطابق اس وزن کی قیمت کی تحدید کر لیں ،اس کے بعد اس کا اڑھائی فیصد یا چالیسواں حصہ زکاۃ کی نیت سے ادا کردیں۔
مسئلہ ( 1 ):سونا / چاندی چاہے ڈھیلے کی شکل میں ہو یا زیورات کی شکل میں ، دونوں صورتوں میں زکاۃ فرض ہے ۔
حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک عورت اپنی بیٹی کو لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی جس کے ہاتھ میں سونے کے دو کنگن تھے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ’’ کیا تم ان کی زکاۃ دیتی ہو ؟ ‘‘ اس نے کہا نہیں ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
(( أَیَسُرُّکِ أَنْ یُّسَوِّرَکِ اللّٰہُ بِہِمَا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ سِوَارَیْنِ مِنْ نَّارٍ[1]))
’’کیا تمھیں یہ بات پسند ہے کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ تمھیں ان دونوں کے بدلے آگ کے کنگن پہنائے؟ ‘‘تو اس نے انھیں زمین پر پھینک دیا اور کہا : یہ دونوں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے ہیں۔
مسئلہ ( 2 ) :کاغذی کرنسی چاہے ریال ہو یا دینار ، روپیہ ہو یا ڈالر … وہ بھی سونے چاندی کے حکم میں
[1] سنن أبي داؤد:1563 ،سنن النسائی:2479 وصححہ الألبانی