کتاب: زاد الخطیب (جلد1) - صفحہ 31
ماہِ رمضان المبارک : 1۔ رمضان المبارک ۔۔۔ نیکیوں کا موسم بہار 2۔ فضائل قرآن مجید 3۔ توبہ واستغفار 4۔ رمضان المبارک کا آخری عشرہ ماہِ شوال : خطبۂ عید الفطر ماہِ ذو القعدہ : 1۔ فضائل حرمین شریفین 2۔ احکام وآدابِ حج (۱ ) 3۔ احکام وآدابِ حج (۲) چونکہ پاک وہند سے اکثر حجاج ماہِ ذو القعدہ میں ہی حرمین شریفین کو روانہ ہو جاتے ہیں اس لئے یہ مناسب سمجھا گیا کہ اس میں حج کے متعلقہ موضوعات ہی بیان کئے جائیں ۔ ماہِ ذو الحجہ : 1۔ فضائل عشرۂ ذو الحجہ 2۔ خطبۂ عید الاضحی 3۔ خطبۂ حجۃ الوداع (۱ ) 4۔ خطبۂ حجۃ الوداع (۲) حجۃ الوداع کے موقعہ پرچونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی اہم خطبات ارشاد فرمائے تھے اس لئے مناسب ہے کہ عید الاضحی کے بعد ان خطبات کو تفصیل سے بیان کیا جائے اوراسی لئے ہم نے ان خطبات کو دو جمعوں کا موضوع بنایا ہے ۔ 6 ۔ ہر خطبہ کے شروع میں اس کے اہم عناصر کو ذکر کردیا گیا ہے تاکہ خطیب کو ابتدائے خطبہ سے ہی یہ معلوم ہو کہ اس کو کن کن عناصر پر گفتگو کرنی ہے ۔ 7۔ ہر خطبہ میں جو علمی مواد مرتب انداز میں ذکرکیا گیا ہے وہ ظاہر ہے قرآن وحدیث اور صحیح واقعات پر مشتمل ہے ۔ 8۔ قرآنی آیات کا ترجمہ مستند تراجم کو سامنے رکھ کر کیا گیا ہے ۔ مثلا مولانا محمد جونا گڑھی رحمہ اللہ ، مولانا عبد الرحمن کیلانی رحمہ اللہ اور جناب ڈاکٹر محمد لقمان سلفی حفظہ اللہ کے تراجم ۔ 9۔ میں نے پوری کوشش کی ہے کہ صرف صحیح احادیث ہی ذکر کی جائیں اور اس سلسلے میں زیادہ تر احادیث صحیحین اور سنن اربعہ سے لی گئی ہیں۔کوئی حدیث اگر صحیحین یا ان میں سے کسی ایک میں ہو تو حوالہ دیتے ہوئے بس اسی پر اکتفا کیا گیا ہے اور اس کی مکمل تخریج نہیں کی گئی ۔ اور اگر سنن اربعہ میں سے کسی سنن میں ہو توحوالہ دے کر شیخ البانی رحمہ اللہ کی تصحیح ذکر کر دی گئی ہے ۔ میرے پاس سنن اربعہ کے جو نسخے ہیں یہ وہ ہیں جو ایک ایک جلد میں مکتبۃ المعارف سے مطبوع ہیں اور ان میں ہر حدیث پر شیخ البانی رحمہ اللہ کا حکم تصحیح وتضعیف کے اعتبار سے ذکر کردیا گیا ہے۔ اس لئے میں نے جہاں بھی ان میں سے کسی کتاب کا حوالہ دیا ہے اور اس کے بعد یہ لکھا ہے : ( صححہ