کتاب: زاد الخطیب (جلد1) - صفحہ 294
أُولٰئِکَ فِی جَنَّاتٍ مُّکْرَمُوْنَ } [1]
’’ مگر نماز ادا کرنے والے جو ہمیشہ اپنی نماز پر قائم رہتے ہیں ۔۔۔ اور جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں ، یہی لوگ عزت واکرام کے ساتھ جنتوں میں رہیں گے ۔ ‘‘
اور کہیں اللہ تعالیٰ نمازیں ہمیشہ ادا کرنے والے مومنوں کو جنت الفردوس کے وارث قرار دیتے ہوئے یوں فرماتا ہے:{قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوْنَ. اَلَّذِیْنَ ہُمْ فِیْ صَلاَتِہِمْ خَاشِعُوْنَ. وَالَّذِیْنَ ہُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوْنَ .وَالَّذِیْنَ ہُمْ لِلزَّکَاۃِ فَاعِلُوْنَ . وَالَّذِیْنَ ہُمْ لِفُرُوْجِہِمْ حَافِظُوْنَ . إِلاَّ عَلٰی أَزْوَاجِہِمْ أَوْ مَامَلَکَتْ أَیْمَانُہُمْ فَإِنَّہُمْ غَیْرُ مَلُوْمِیْنَ. فَمَنِ ابْتَغٰی وَرَائَ ذٰلِکَ فَأُولٰئِکَ ہُمُ الْعَادُوْنَ . وَالَّذِیْنَ ہُمْ لِأَمَانَاتِہِمْ وَعَہْدِہِمْ رَاعُوْنَ . وَالَّذِیْنَ ہُمْ عَلٰی صَلَوَاتِہِمْ یُحَافِظُوْنَ. أُولٰئِکَ ہُمُ الْوَارِثُوْنَ . الَّذِیْنَ یَرِثُوْنَ الْفِرْدَوْسَ ہُمْ فِیْہَا خَالِدُوْنَ }[2]
’’ایمان والے لوگ کامیاب ہو گئے جو اپنی نماز میں عاجزی کرتے ہیںاور بے ہودہ باتوں سے دور رہتے ہیں۔ جو زکاۃ ادا کرتے رہتے ہیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں ، سوائے اپنی بیویوں اور کنیزوں کے جو ان کے قبضہ میں ہوں کیونکہ ان کے معاملہ میں ان پر کوئی ملامت نہیں ، البتہ ان کے سوا جو کوئی اور ذریعہ تلاش کرے تو ایسے ہی لوگ حد سے بڑھنے والے ہیں اور جو اپنی امانتوں اور عہدو پیمان کا پاس رکھتے ہیں اور جو اپنی نمازوں پر محافظت کرتے ہیں۔ یہی لوگ ایسے ہیں جو فردوس کے وارث بنیں گے اور اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔ ‘‘
اور کہیں اللہ تبارک وتعالیٰ نماز قائم کرنے والوں کو یوں بشارت سناتا ہے :
{ إِنَّ الَّذِیْنَ آمَنُوْا وَعَمِلُوْا الصَّالِحَاتِ وَأَقَامُوْا الصَّلاَۃ وَآتَوُا الزَّکَاۃَ لَہُمْ أَجْرُہُمْ عِنْدَ رَبِّہِمْ وَلاَ خَوْفٌ عَلَیْہِمْ وَلاَ ہُمْ یَحْزَنُوْنَ}[3]
’’ البتہ جو لوگ ایمان لائے اور انھوں نے اچھے عمل کئے ، نماز قائم کرتے رہے اور زکاۃ ادا کرتے رہے تو ان کا اجر ان کے رب کے پاس ہے ۔ انھیں نہ کوئی خوف ہو گا اور نہ وہ غمگین ہونگے ۔ ‘‘
اور کہیں اللہ تعالیٰ سچے مومنوں کی صفات کے ضمن میں اقامت ِ نماز کا تذکرہ یوں فرماتا ہے :
{إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِینَ إِذَا ذُکِرَ اللّٰه وَجِلَتْ قُلُوبُہُمْ وَإِذَا تُلِیَتْ عَلَیْہِمْ اٰیٰـتُہُ زَادَتْہُمْ إِیمٰنًا وَعَلَیٰ رَبِّہِمْ یَتَوَکَّلُونَ. الَّذِینَ یُقِیمُونَ الصَّلَـوٰۃَ وَمِمَّا رَزَقْنٰـہُمْ یُنْفِقُونَ . أُولٰئِکَ ہُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا لَہُمْ دَرَجٰتٌ عِنْدَ رَبِّہِمْ وَمَغْفِرَۃٌ وَّرِزْقٌ کَرِیمٌ}[4]
[1] المعارج70:35-22
[2] المؤمنون23:11-1
[3] البقرۃ2:277
[4] الأنفال8:4-2