کتاب: زاد الخطیب (جلد1) - صفحہ 293
{ وَأَقِیْمُوْا الصَّلاَۃَ وَآتُوْا الزَّکَاۃَ وَارْکَعُوْا مَعَ الرَّاکِعِیْنَ }[1] ’’ نماز قائم کرو اور زکاۃ دیتے رہو۔اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کیا کرو ۔ ‘‘ اسی طرح اس کا فرمان ہے :{ وَمَآ اُمِرُوْا إِلَّا لِیَعْبُدُوْا اللّٰہَ مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ حُنَفَائَ وَیُقِیْمُوْا الصَّلاَۃَ وَیُؤْتُوْا الزَّکَاۃَ وَذٰلِکَ دِیْنُ الْقَیِّمَۃِ }[2] ’’انہیں محض اسی بات کا حکم دیا گیا ہے کہ وہ صرف اﷲ تعالیٰٰ کی عبادت کریں اور شرک وغیرہ سے منہ موڑتے ہوئے اس کے لئے دین کو خالص رکھیں ، نماز قائم کریں اور زکاۃ ادا کریں۔ اور یہی ہے دین سیدھی ملت کا ۔ ‘‘ ان آیات مبارکہ میں اللہ تعالیٰ نے نماز قائم کرنے کا حکم دیا ہے ۔ اس سے مقصود یہ ہے کہ پانچوں نمازیں ہمیشہ پابندی کے ساتھ اور نماز کی شروط اور ارکان و واجبات کا لحاظ رکھتے ہوئے ادا کرتے رہو اور بغیر عذر شرعی کے ایک نماز بھی نہ چھوڑو ۔ اور کہیں اللہ تعالیٰ تمام نمازوں کی حفاظت کرنے کا حکم دیتا ہے : {حَافِظُوْا عَلَی الصَّلَوَاتِ وَالصَّلاَۃِ الْوُسْطٰی وَقُوْمُوْا لِلّٰہِ قَانِتِیْنَ }[3] ’’ اپنی سب نمازوں کی حفاظت کرو ، خاص طور پر درمیانی نماز کی اور اللہ کے حضور ادب سے کھڑے ہوا کرو ۔ ‘‘ اس آیت مبارکہ میں اللہ تعالیٰ نے تمام نمازوں کی حفاظت کرنے یعنی انھیں ہمیشہ پڑھتے رہنے کی تلقین کی ہے، خاص طور پر درمیانی یعنی عصر کی نماز کی حفاظت کرنے کا حکم دیا ہے۔ لہٰذا مسلمانوں کو تمام نمازیں ہمیشہ پابندی کے ساتھ پڑھتے رہنا چاہئے ! اور کہیں اللہ تعالیٰ نمازیں ہمیشہ پڑھتے رہنے اور گھر والوں کو بھی اس کا حکم دیتے رہنے کا فرمان جاری فرماتا ہے:{وَأْمُرْ أَہْلَکَ بِالصَّلاَۃِ وَاصْطَبِرْ عَلَیْہَا لاَ نَسْأَلُکَ رِزْقًا نَحْنُ نَرْزُقُکَ وَالْعَاقِبَۃُ لِلتَّقْوٰی} [4] ’’اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دیجئے اور خود بھی اس پر ڈٹ جائیے۔ ہم آپ سے رزق نہیں مانگتے ، وہ تو ہم خود آپ کو دیتے ہیںاور انجام ( اہلِ ) تقوی ہی کیلئے ہے ۔ ‘‘ اللہ تعالیٰ نے نمازیں ہمیشہ پڑھنے کا صرف حکم ہی نہیں دیا بلکہ اس حکم پر عمل کرنے والوں کو خوشخبری دی ہے کہ جنت میں انہی لوگوں کی عزت افزائی کی جائے گی ۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے : {إِلاَّ الْمُصَلِّیْنَ٭الَّذِیْنَ ہُمْ عَلٰی صَلاَتِہِمْ دَائِمُوْنَ ۔۔۔۔ وَالَّذِیْنَ ہُمْ عَلٰی صَلاَتِہِمْ یُحَافِظُوْنَ٭
[1] البقرۃ2:43 [2] البیّنۃ98:5 [3] البقرۃ2:238 [4] طہ20:132