کتاب: زاد الخطیب (جلد1) - صفحہ 184
گے ۔ یہی حال اِس وقت مسلمانوں کا ہے ۔واللّٰه المستعان
متنازعہ مسائل میں سے ایک اہم مسئلہ بارہ ربیع الأول کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منانے کا ہے ۔ چنانچہ بہت سارے مسلمان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت کے حوالے سے ہر سال ربیع الأول کی بارہ تاریخ کو ’ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم ‘ اورجشن مناتے ہیں ۔ عمارتوں پر چراغاں کیا جاتا ہے ، جھنڈیاں لگائی جاتی ہیں ، نعت خوانی کیلئے محفلیں منعقد کی جاتی ہیں اور بعض ملکوں میں سرکاری طور چھٹی کی جاتی ہے ۔
ہم نے قرآن وحدیث کی روشنی میں جو تمہیدی باتیں ابھی ذکر کی ہیں ان کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ کیا قرآن وحدیث میں ’ جشن میلاد ‘ کا کوئی ثبوت ہے ؟ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا میلاد منایا یا اس کی ترغیب دلائی ؟ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم میں سے کسی نے اپنے دورِ خلافت میں میلاد کے حوالے سے جشن منایا یا یومِ ولادت کو عید کا دن قرار دیا؟کیا قرونِ اولیٰ میں اِس ’ عید ‘ کا کوئی تصور تھا ؟
اگر قرآن وحدیث اور قرونِ اولیٰ کی تاریخ کا پوری دیانتداری کے ساتھ مطالعہ کیا جائے تو ہمیں ان تمام سوالات کے جوابات کچھ یوں ملتے ہیں :
٭ قرآن وحدیث میں جشن یا عید میلاد کا کوئی ثبوت نہیں ہے ۔
٭ نہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا میلاد منایا اور نہ اس کی ترغیب دلائی ۔
٭ پھر خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم میں سے کسی نے اپنے دورِ خلافت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت کے حوالے سے کوئی جشن سرکاری طور پر یا غیر سرکاری طور پر نہیں منایا اور نہ ہی یومِ ولادت کو عید کا دن قرار دیا ۔ حالانکہ اِس میں کوئی شک نہیں کہ انھیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سب سے زیادہ محبت تھی اور اگر وہ چاہتے تو ایسا کرسکتے تھے کیونکہ حکومت ان کے ہاتھوں میں تھی ۔
٭ قرون اولیٰ ‘ یعنی صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم ، تابعین رحمہ اللہ اور تبع تابعین رحمہ اللہ کا زمانہ جنھیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بہترین لوگ قرار دیا اُس زمانے میں لوگوں کے ہاں اِس عید کا کوئی تصور نہ تھا اور نہ ہی وہ یہ جشن مناتے تھے ۔
اِس پر مستزاد یہ کہ اِس امت کے معتبر ائمۂ دین رحمہ اللہ کے ہاں بھی نہ اِس عید کا کوئی تصور تھا اور نہ وہ اسے مناتے تھے اور نہ ہی وہ اپنے شاگردوں کو اِس کی تلقین کرتے تھے ۔
جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا موجد
جشن عیدمیلادالنبی کی ابتداء ابوسعید کوکبوری بن ابی الحسن علی بن محمد الملقب الملک المعظم مظفر الدین اربل