کتاب: زاد الخطیب (جلد1) - صفحہ 180
جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شرعی حیثیت
اہم عناصر خطبہ :
1۔ قرآن وحدیث کا فہم صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے طرز عمل کی روشنی میں
2۔ جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شرعی حیثیت !
3۔ تین اہم اصول
4۔ کیا دین میں بدعتِ حسنہ کا وجود ہے ؟
5۔ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منانے والوں کے کچھ دلائل اور ان کا جواب
برادرانِ اسلام ! مسلمان کی اصل کامیابی اس میں ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت وفرمانبرداری کرے ، قرآن مجید اور احادیث نبویہ میں اللہ اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی جو تعلیمات ہیں ان کی پیروی کرے اور ان کی خلاف ورزی یا نافرمانی نہ کرے ۔
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:{وَمَن یُّطِعِ اللّٰہَ وَرَسُولَہُ یُدْخِلْہُ جَنَّاتٍ تَجْرِیْ مِن تَحْتِہَا الأَنْہَارُ خَالِدِیْنَ فِیْہَا وَذَلِکَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ، وَمَن یَّعْصِ اللّٰہَ وَرَسُولَہُ وَیَتَعَدَّ حُدُودَہُ یُدْخِلْہُ نَارًا خَالِدًا فِیْہَا وَلَہُ عَذَابٌ مُّہِیْنٌ}[1]
’’ جو شخص اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرے گا تو وہ اسے ان باغات میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہری جاری ہونگی ، وہ ان میں ہمیشہ رہے گا ۔ اور یہی بڑی کامیابی ہے ۔ اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کرے گا اور اس کی ( مقرر کردہ ) حدود سے تجاوز کرے گا تواُسے وہ آگ میں داخل کرے گا جس میں وہ ہمیشہ رہے گا اور اس کیلئے رسوا کن عذاب ہو گا ۔ ‘‘
ان آیات کریمہ میں غور کیجئے کہ اللہ تعالیٰ نے اطاعت وفرمانبرداری کرنے والے شخص کو جنت کی بشارت دی ہے اور اِس کے برعکس نافرمانی اور خلاف ورزی کرنے والے شخص کو جہنم کی وعید سنائی ہے ۔لہذا ہر مسلمان کو اپنے گریبان میں جھانک کر خود ہی جائزہ لینا چاہئے کہ وہ کس راستے پر چل رہا ہے ؟ جو راستہ جنت تک پہنچانے والا ہے اُس پر یا نعوذ باللّٰه اُس پر جو جہنم تک پہنچانے والا ہے ؟
اللہ تعالیٰ کی اطاعت کیسے ہوگی ؟ اس کی اطاعت قرآن مجید کو پڑھنے پڑھانے ، سیکھنے سکھانے اور اس میں
[1] النساء4:14-13