کتاب: زاد الخطیب (جلد1) - صفحہ 177
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کا سب سے زیادہ مستحق کون ؟
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیںکہ میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا : لوگوں میںسب سے زیادہ وہ کون خوش نصیب ہو گا جس کے حق میں روزِ قیامت آپ شفاعت کریں گے ؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا : (( لَقَدْ ظَنَنْتُ یَا أَبَا ہُرَیْرَۃَ،أَنْ لَّا یَسْأَلَنِیْ عَنْ ہٰذَا الْحَدِیْثِ أَحَدٌ أَوْلٰی مِنْکَ لِمَا رَأَیْتُ مِنْ حِرْصِکَ عَلَی الْحَدِیْثِ،أَسْعَدُ النَّاسِ بِشَفَاعَتِیْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ:مَنْ قَالَ: لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ خَالِصًا مِّنْ قِبَلِ نَفْسِہٖ)) [1]
’’ اے ابو ہریرہ ! مجھے یقین تھا کہ اس بارے میں تم ہی سوال کرو گے کیونکہ تمھیں احادیث سننے کا زیادہ شوق رہتاہے ۔( تو سنو ) قیامت کے دن میری شفاعت کا سب سے زیادہ حقدار وہ ہو گا جس نے اپنے دل کی گہرائیوں سے لا إلہ إلا اللّٰه کہا ۔‘‘
۵۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حوض
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ روزِ قیامت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حوضِ کوثر عطا کیا جائے گا جس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے امتیوں کو پانی پلائیں گے۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے ، اچانک آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر اونگھ طاری ہو گئی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسکراتے ہوئے اپنا سر اٹھایا۔ ہم نے پوچھا : آپ کیوں مسکرا رہے ہیں ؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ابھی ابھی مجھ پر ایک سورت نازل ہوئی ہے ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سورت پڑھی :{بسم اللّٰه الرحمن الرحیم ٭إِنَّا أَعْطَیْنَاکَ الْکَوْثَرَ ٭ فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَانْحَرْ ٭ إِنَّ شَانِئَکَ ہُوَ الْأَبْتَرُ } [2]
اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کیا تمھیں معلوم ہے کہ الکوثر کیا ہے ؟ ہم نے کہا : اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) زیادہ جانتے ہیں ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ ایک نہر ہے جس کا اللہ تعالیٰ نے مجھ سے وعدہ کیا ہے ، اس پر خیرِ کثیر موجود ہے۔ اور وہ ایسا حوض ہے جس پر میری امت کے لوگ قیامت کے دن آئیں گے ، اس کے برتنوں کی تعداد ستاروں کے برابر ہے۔ پھر کچھ لوگوں کو پیچھے دھکیلا جائے گا ۔ میں کہوں گا : اے میرے رب ! یہ تو
[1] صحیح البخاری:99،6570
[2] صحیح مسلم ،الصلاۃ باب حجۃ من قال البسملۃ آیۃ من کل سورۃ : 400