کتاب: زاد الخطیب (جلد1) - صفحہ 168
دوسرا خطبہ
عزیزان گرامی ! پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض فضائل سماعت کرنے کے بعد آئیے اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعض خصوصیات بھی سماعت فرما لیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیات
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ خصوصیات حاصل ہیں جو اور کسی کو حاصل نہیں ، ان میں سے بعض خصوصیات یہ ہیں :
(۱) خاتم النبیین
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم قیامت تک آنے والے تمام لوگوں کیلئے نبی اور رسول ہیں اور آپ کے بعد کوئی اور نبی آنے والا نہیں ، سو آپ پوری نسلِ انسانیت کیلئے ہادی اور راہنما ہیں۔
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :
{ وَمَا أَرْسَلْنَاکَ إِلاَّ کَافَّۃً لِّلنَّاسِ بَشِیْرًا وَّنَذِیْرًا وَلٰکِنَّ أَکْثَرَ النَّاسِ لاَ یَعْلَمُوْنَ}[1]
’’ ہم نے آپ کو تمام لوگوں کیلئے خوشخبریاں سنانے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے ، مگر لوگوں کی اکثریت بے علم ہے۔‘‘
نیز فرمایا : { قُلْ یَا أَیُّہَا النَّاسُ إِنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ إِلَیْکُمْ جَمِیْعًا}[2]
’’ کہہ دیجئے ! اے لوگو ! میں تم سب کی طرف اللہ کا رسول ہوں ۔ ‘‘
نیز فرمایا:{مَا کَانَ مُحَمَّدٌ أبَا أَحَدٍ مِنْ رِّجَالِکُمْ وَلٰکِنْ رَّسُوْلَ اللّٰہِ وَخَاتَمَ النَبِیِّیْنَ}[3]
’’ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تمھارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ، لیکن آپ اللہ کے رسول ہیں اور تمام نبیوں کے ختم کرنے والے ۔ ‘‘
یعنی آپ پرنبوت ورسالت کا خاتمہ کردیا گیا ہے ، اب آپ کے بعد جو شخص بھی نبوت کا دعوی کرے گا وہ یقینی طور پر کذاب اور دجال ہو گا ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے :
(( إِنَّ مَثَلِیْ وَمَثَلَ الْأنْبِیَائِ مِنْ قَبْلِیْ کَمَثَلِ رَجُلٍ بَنٰی بَیْتًا فَأَحْسَنَہُ وَأَجْمَلَہُ ، إِلَّا مَوْضِعَ لَبِنَۃٍ مِنْ زَاوِیَۃٍ ، فَجَعَلَ النَّاسُ یَطُوْفُوْنَ بِہٖ وَیَعْجَبُوْنَ لَہُ وَیَقُوْلُوْنَ : ہَلَّا وُضِعَتْ ہٰذِہِ
[1] سبأ34:28
[2] الأعراف7 :158
[3] الأحزاب33 :33