کتاب: زاد الخطیب (جلد1) - صفحہ 144
بارے میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
{ قُلْ أَفَرَأَیْْتُم مَّا تَدْعُونَ مِن دُونِ اللّٰہِ إِنْ أَرَادَنِیَ اللّٰہُ بِضُرٍّ ہَلْ ہُنَّ کَاشِفَاتُ ضُرِّہٖ أَوْ أَرَادَنِیْ بِرَحْمَۃٍ ہَلْ ہُنَّ مُمْسِکَاتُ رَحْمَتِہِ قُلْ حَسْبِیَ اللّٰہُ عَلَیْْہِ یَتَوَکَّلُ الْمُتَوَکِّلُونَ}[1]
’’ آپ کہہ دیجئے کہ تمھارا کیا خیال ہے جن معبودوں کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو اگر اللہ مجھے کوئی نقصان پہنچانا چاہے تو کیا وہ اللہ کی طرف سے آئے ہوئے نقصان کو دور کردیں گے ؟ یا وہ مجھے اپنی رحمت سے نوازنا چاہے تو کیا وہ اس کی رحمت کو روک لیں گے ؟ آپ کہہ دیجئے کہ میرے لئے اللہ ہی کافی ہے ، بھروسہ کرنے والے صرف اسی پر بھروسہ کرتے ہیں ۔ ‘‘
اِس آیت کریمہ میں گویا اللہ تعالیٰ نے چیلنج کیا ہے کہ اگر کسی بھی غیر اللہ کے پاس نفع ونقصان کا اختیار ہے تو جس کو اللہ تعالیٰ نقصان پہنچانا چاہے ، وہ اسے اُس نقصان سے بچا کر دکھائیں،یاجس کو اللہتعالیٰ اپنی رحمت سے نوازنا چاہے تو وہ اس سے اُس رحمت کو روک کر دکھائیں ! یعنی وہ ایسا نہیں کر سکتے ۔ اور جب وہ ایسا نہیں کر سکتے تو اِس کا معنی یہ ہے کہ وہ کسی کو نفع ونقصان پہنچانے کا اختیار نہیں رکھتے ۔
اسی طرح اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:{ مَا یَفْتَحِ اللّٰه لِلنَّاسِ مِن رَّحْمَۃٍ فَلاَ مُمْسِکَ لَہَا وَمَا یُمْسِکْ فَلاَ مُرْسِلَ لَہُ مِن بَعْدِہِ وَہُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ }[2]
’’ اﷲ جو رحمت لوگوں کے لئے کھول دے اسے کوئی روکنے والا نہیں ۔ اور جسے وہ روک دے اس کے بعد اسے کوئی جاری رکھنے والا نہیں۔ اور وہ سب پر غالب اور بڑی حکمت والا ہے ۔‘‘
اور اسی لئے اللہ تعالیٰ نے اپنے علاوہ کسی اور کو پکارنے سے منع فرمایا ہے ۔
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :{وَلاَ تَدْعُ مِن دُونِ اللّٰہِ مَا لاَ یَنفَعُکَ وَلاَ یَضُرُّکَ فَإِن فَعَلْتَ فَإِنَّکَ إِذاً مِّنَ الظَّالِمِیْنَ،وَإِن یَّمْسَسْکَ اللّٰه بِضُرٍّ فَلاَ کَاشِفَ لَہُ إِلاََّّ ہُوَ وَإِن یُّرِدْکَ بِخَیْْرٍ فَلاَ رَآدَّ لِفَضْلِہِ یُصِیْبُ بِہِ مَن یَّشَائُ مِنْ عِبَادِہِ وَہُوَ الْغَفُورُ الرَّحِیْمُ}[3]
’’ اور اﷲ کو چھوڑ کر کسی اورکو مت پکارنا جو تجھے نہ نفع پہنچاسکے اور نہ نقصان پہنچاسکے۔ اگر آپ نے ایسا کیا تو آپ ظالموں میں سے ہو جائیں گے ۔ اور اگر آپ کو اﷲ تعالیٰ کوئی نقصان پہنچائے تو اس کے علاوہ اسے کوئی دور کرنے والا نہیں اور اگر وہ آپ کو کوئی خیر پہنچانا چاہے تو اس کے فضل کو کوئی ہٹانے والا نہیں ۔ وہ اپنا فضل اپنے
[1] الزمر39 :38
[2] فاطر35 : 4
[3] یونس10:107-106