کتاب: زاد الخطیب (جلد1) - صفحہ 120
پاس بہترین ثواب ہے ۔‘‘ 2۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :{ اَلَّذِیْنَ آمَنُوْا وَہَاجَرُوْا وَجَاہَدُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ بِاَمْوَالِہِمْ وَاَنْفُسِہِمْ اَعْظَمُ دَرَجَۃً عِنْدَ اللّٰہِ وَاُوْلٰئِکَ ہُمُ الْفَائِزُوْنَ، یُبَشِّرُہُمْ رَبُّہُمْ بِرَحْمَۃٍ مِّنْہُ وَرِضْوَانٍ وَّجَنّٰتٍ لَّہُمْ فِیْہَا نَعِیْمٌ مُّقِیْمٌ، خَالِدِیْنَ فِیْہَا اَبَدًا اِنَّ اللّٰہَ عِنْدَہُ اَجْرٌ عَظِیْمٌ }[1] ’’جو لوگ ایمان لائے اور ہجرت کی اور اﷲ کی راہ میں اپنے مال اور اپنی جان سے جہاد کیا وہ اﷲ کے ہاں بہت بڑے مرتبہ والے ہیں اور یہی لوگ مراد پانے والے ہیں ۔ انھیں ان کا رب خوشخبری دیتا ہے اپنی رحمت کی اور رضامندی کی اور جنتوں کی ۔ ان کے لئے وہاں دوامی نعمت ہے ، وہاں یہ ہمیشہ رہنے والے ہیں ، اﷲ کے پاس یقینا بہت بڑا اجر ہے ۔‘‘ 3۔ اسی طرح اللہ کا فرمان ہے : { وَالَّذِیْنَ ہَاجَرُوْا فِی اللّٰہِ مِنْ بَعْدِ مَا ظُلِمُوْا لَنُبَوِّئَنَّہُمْ فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَلَاَجْرُ الآخِرَۃِ اَکْبَرُ لَوْ کَانُوْا یَعْلَمُوْنَ }[2] ’’جن لوگوں نے ظلم برداشت کرنے کے بعد اﷲ کی راہ میں ترکِ وطن کیا ہے ہم انھیں بہتر سے بہتر ٹھکانہ دنیا میں عطا کریں گے اور آخرت کا ثواب تو بہت ہی بڑا ہے ، کاش کہ لوگ اس سے واقف ہوتے ۔ ‘‘ 4۔ فرمایا:{ ثُمَّ اِنَّ رَبَّکَ لِلَّذِیْنَ ہَاجَرُوْا مِنْ بَعْدِ مَا فُتِنُوْا ثُمَّ جَاہَدُوْا وَصَبَرُوْا اِنَّ رَبَّکَ مِنْ بَعْدِہَا لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ }[3] ’’ جن لوگوں نے فتنوں میں ڈالے جانے کے بعد ہجرت کی ، پھر جہاد کیااور صبر کا ثبوت دیا ، بے شک تیرا رب ان باتوں کے بعد انھیں بخشنے والا اور ان پر مہربانیاں کرنے والا ہے ۔‘‘ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ اس آیت کی تفسیر میں لکھتے ہیں : ’’ یہ وہ لوگ تھے جو مکہ میں کمزور تھے اور اپنی قوم میں حقیر سمجھے جاتے تھے ، انھوں نے کئی آزمائشیں جھیلیں ، پھر انھیں ہجرت کے ذریعے فتنوں سے چھٹکارا پانے کا موقع ملا ۔ چنانچہ انھوں نے اپنا وطن ، اپنے گھر والے اور اپنے اموال کو محض اﷲ کی رضا اور اس کی مغفرت کے حصول کی خاطر خیر باد کہہ دیا اور مدینہ منورہ میں آکر مومنوں کی لڑی میں جڑ گئے ۔ پھر انھوں نے کافروں کے خلاف جہاد کیا اور صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا ۔ انہی کے بارے میں اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان اعمالِ جلیلہ کے بعد اﷲ تعالیٰ یقینا ان کے گناہ معاف کرنے والا ہے اور قیامت کے دن
[1] التوبۃ9 :22-20 [2] النحل16 :41 [3] النحل 16:110