کتاب: یہودیت و شیعیت کے مشترکہ عقائد - صفحہ 6
اسلام کے شدید ترین دشمن کون ہیں خلفائے راشدین رضی اﷲ عنہم کے مبارک عہد کے بعد سے آج تک ہر دور میں مسلسل اسلام کے خلاف سازشیں کی جاتی رہی ہیں،ہر زمانے میں اس کو مٹانے اور جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے مختلف جتن کئے گئے،اسلام کے خلاف محاذ آرائی بیرونی طور پر جنگ وجدال اور صلیبی معرکوں کے ذریعہ جس شدومدسے کی گئی اس سے زیادہ کہیں زیادہ زور وقوت کے اندرونی طور پر اسلام کی دیواریں کھوکھلی کرنے او ر انہیں منہدم کرنے کی سعی نامشکور ہر دور میں ہوتی رہی ہے،اس میں کوئی شک وشبہ نہیں کہ میدان حرب وضرب میں اسلام کے خلاف دشمنوں کو خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی،جس کی انہیں توقع تھی،البتہ اندرونی محاذ پر اُن کی تخریبی سازشیں پوری طرح کامیاب رہی ہیں جس کے نتیجہ میں ملت اسلامیہ آج پارہ پارہ نظر آتی ہے۔اسلام کے خلاف سازشیں کرنے والے کون لوگ ہیں اور انہوں نے کن ہتھیاروں سے اسلام کے قلعہ میں شگاف ڈالنے کی کوشش کی ہے؟اس کا جواب کافی تفصیل طلب ہے،اسلام کے حقیقی دشمنوں کے بارے میں اﷲربّ العالمین سے زیادہ کوئی نہیں جانتا،آئیے قرآن مجید میں دیکھیں خالقِ کائنات کن لوگوں کو اسلام اور مسلمانوں کا سب سے بڑا دشمن قرار دیتاہے،دشمن کے تعین کے بعد ہی ہم اس کے تخریبی ہتھکنڈوں پر غوروفکر کرسکیں گے۔ سورۂ المائدۃ میں باری تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: ﴿ لتجدن اشد الناس عد اوۃ للذّ ین ء منوا الیھود والذ ین اشرکوا ولتجدن اقربھم مودۃ للذ ین قالوا انا نصاریٰ ذلک بانھم قسیسین ورھبانا وانھم لا یستکبرون ﴾ ’’تمام لوگوں میں سب سے زیادہ مسلمانوں سے عداوت رکھنے والے تم قوم یہود کو پاؤگے اور ان لوگوں کو جو شرک کرتے ہیں،اور مسلمانوں کیلئے نرم گوشہ ان لوگوں کے دلوں میں ہے جو اپنے آپ کو نصاریٰ کہلاتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ان میں درویش اور عبادت گذار لوگ پائے جاتے ہیں اور وہ تکبر نہیں کرتے ‘‘۔