کتاب: وسیلہ کی شرعی حیثیت - صفحہ 8
وسیلے کی اقسام
جائز وسیلہ:
دُعا میں وسیلے کی تین قسمیں جائز ومشروع ہیں :
1.اسمائے حسنیٰ کا وسیلہ مثلاً : اللہ! اپنی رحمت کے وسیلے ہمارے حال پہ رحم فرما۔
٭ فرمانِ باری تعالیٰ ہے :
﴿وَلِلّٰہِ الْـأَسْمَائُ الْحُسْنٰی فَادْعُوہُ بِہَا﴾(الأعراف : 180)
’’اللہ کے خوب صورت نام ہیں ،ان ناموں کے وسیلے سے اس سے مانگا کرو۔‘‘
علامہ قرطبی رحمہ اللہ( 671ھ)فرماتے ہیں :
قَوْلُہٗ تَعَالٰی : ﴿فَادْعُوہُ بِہَا﴾، أَیِ اطْلُبُوا مِنْہُ بِأَسْمَائِہٖ، فَیُطْلَبُ بِکُلِّ اسْمٍ مَّا یَلِیقُ بِہٖ، تَقُولُ : یَا رَحِیمُ ارْحَمْنِي … ۔
’’اللہ کا فرمان ہے :﴿فَادْعُوہُ بِہَا﴾(اللہ سے اسمائے حسنیٰ کے وسیلے سے دعا کرو)، اللہ سے اس کے ناموں کے وسیلے سے مانگو۔ ہرنام کے وسیلے سے وہ دعا مانگی جائے، جو اس نام کے معنی میں ہو، مثلاً اے رحیم! مجھ پر رحم فرما…۔‘‘
(تفسیر القُرطبي : 7/327)
2.نیک اعمال کا وسیلہ۔