کتاب: وسیلہ کی شرعی حیثیت - صفحہ 61
تنبیہ1 امام سفیان ثوری رحمہ اللہ سے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر پر آنے والے ایک اعرابی کا واقعہ منقول ہے … (المُنتقٰی من مَسموعات مَرْوٍ للضّیاء المقدسي : 418) یہ سفیان ثوری رحمہ اللہ پر صریح بہتان ہے: 1.ابن بنت یزید بن ہارون کے حالات زندگی نہیں مل سکے۔ 2.حسن بن یوسف کاتب کون ہے؟معلوم نہیں ہو سکا۔ 3.ابو الحسن محمد بن اسحاق التمار کی توثیق نہیں مل سکی۔ 4.ابو اسحاق ابراہیم بن محمد بن عبداللہ بن یزداد رازی کی توثیق نہیں ملی۔ 5.ابو علی حسین بن ابراہیم قنطری کے حالات نہیں مل سکے۔ جس سند میں کئی نامعلوم افراد ہوں ، وہ ثابت کیسے ہو سکتی ہے؟ تنبیہ2 سعید بن ابی مریم بھی قبر نبی کے متعلق ایک دیہاتی کا واقعہ نقل کرتے ہیں ۔ (المَجلس من أمالي أبي الفتح المقدسي، ص 15) یہ بھی سخت باطل ہے : 1.ابو القاسم عبد الرحمن بن عمر بن نصر شیبانی کے متعلق حافظ ذہبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : قَالَ ابْنُ عَسَاکِرٍ : اتُّھِمَ فِي لِقَائِ أَبِي إِسْحَاقَ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ۔ ’’ابن عساکر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اس نے ابو اسحاق بن ابی ثابت کے