کتاب: وسیلہ کی شرعی حیثیت - صفحہ 5
ایسے دلائل بھی رکھتے ہیں ، جو قطعاً بے بنیاد ہیں ، جو کہانیوں اور حکایتوں سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتے۔ ہم نے محدثین کرام کے اصولوں کے مطابق ان کا علمی و تحقیقی جائزہ پیش کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے گم گشتہ گان حق کے لیے سرچشمہ ہدایت بنائے، حق کو آشکارا کرنے کے لیے سنگ میل ثابت ہو، بسیارکوشش کی گئی ہے کہ انداز عام فہم ہو، قاری کو دشواری کا سامنا نہ ہو، سختی اور درشتی سے کام نہیں لیا گیا،اللہ تعالیٰ اسے محض اپنے عزت والے چہرے کے لیے پسند فرما لے، آمین یا رب العالمین! حررہٗ غلام مصطفی ظہیر امن پوری 5482125۔0300 2019۔12۔12