کتاب: وسیلہ کی شرعی حیثیت - صفحہ 341
تبصرہ: سراسر جھوٹی روایت ہے ۔ 1.حسین بن حسن اشقر جمہور کے نزدیک ’’ضعیف‘‘ ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے ’’فیہ نظر‘‘ (منکر الحدیث) کہا ہے ۔ (التّاریخ الکبیر : 2/385) نیز فرماتے ہیں : عِنْدَہٗ مَنَاکِیرُ ۔’’منکر روایات بیان کرتا ہے۔‘‘(التّاریخ الصّغیر : 291/2) امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں : مُنْکَرُ الْحَدِیثِ، وَکَانَ صَدُوقًا ۔ ’’ تھا تو سچا، لیکن روایات منکر بیان کرتا تھا۔‘‘(سؤالات ابن ہانیٔ : 2358) امام ابوزرعہ رازی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ھُوَ شَیْخٌ مُّنْکَرُ الْحَدِیثِ ۔’’شیخ منکر الحدیث تھا۔‘‘ (الجرح والتّعدیل لابن أبي حاتم : 3/50) امام ابوحاتم رازی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : لَیْسَ بِقَوِیٍّ فِي الْحَدِیثِ ۔’’حدیث میں بالکل قوی نہیں ۔‘‘ (الجرح والتّعدیل : 3/49)