کتاب: وسیلہ کی شرعی حیثیت - صفحہ 331
امام حاکم رحمہ اللہ نے ’’متروک‘‘ کہاہے۔
(میزان الاعتدال للذّہبي :3 /678)
حافظ ابن الجوزی رحمہ اللہ فرماتے ہیں ’’ضعیف‘‘ ہے۔
(الموضوعات : 1/289)
صرف امام ابن حبان رحمہ اللہ نے ثقات (9/143)میں ذکر کیا ہے ۔
حافظ برقانی رحمہ اللہ نے ’’ثقہ‘‘ کہا ہے۔
(تاریخ بغداد للخطیب : 3/398)
حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’ضعیف‘‘ کہا ہے۔
(تلخیص المستدرک : 3/254، وفي نسخۃ : 2/308)
معلوم ہوا کہ اس کا ضعف ہی راجح ہے۔
2.محمد بن صباح اگر کوفی ہے، تو امام ابوحاتم رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
لَیْسَ بِقَوِیٍّ ۔’’یہ ذرا بھی مضبوط نہیں ۔‘‘
(الجرح والتّعدیل لابن أبي حاتم : 7/290)
3.ابراہیم بن ابی حیہ سخت ’’ضعیف‘‘ ہے۔
امام بخاری رحمہ اللہ نے ’’منکرالحدیث‘‘ قرار دیا ہے۔
(التّاریخ الکبیر : 1/283)
امام دارقطنی رحمہ اللہ نے کتاب الضعفاء والمتروکین (17)میں ذکر کیا ہے۔
نیز ’’متروک‘‘ قرار دیا ہے۔
(میزان الاعتدال للذّہبي : 1/79)