کتاب: وسیلہ کی شرعی حیثیت - صفحہ 329
آپ اگر نہ ہوتے…!
تخلیق کائنات کا مقصدکیا ہے؟ جواب یہ ہے کہ عبادت ِالٰہی۔
فرمانِ الٰہی ہے:
﴿وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِیَعْبُدُونِ﴾(الذّاریات : 56)
’’میں نے جنوں اور انسانوں کو صرف اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے۔‘‘
معلوم ہوا کہ نظامِ کائنات کو خالقِ کائنات نے اپنی عبادت کے لیے ہی پیدا کیا ہے۔ اس قرآنی بیان کے خلاف صوفیا نے ایک جھوٹی اور من گھڑت روایت مشہور کر رکھی ہے کہ کائنات کی تخلیق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے، آپ کے طفیل اور آپ کے صدقے ہوئی۔ اگر آپ نہ ہوتے، تو کائنات تخلیق نہ ہوتی۔ اس سلسلہ میں بیان کردہ روایات جھوٹی، جعلی اورضعیف ہیں ۔
اس غلط عقیدے کے بارے میں بیان کی جانے والی روایات کی ذخیرہ حدیث میں موجود تمام سندوں کا تفصیلی جائزہ اور ان پر منصفانہ تبصرہ پیش خدمت ہے۔ قارئین کرام! غور سے اس مضمون کا مطالعہ فرمائیں اور فیصلہ خود کریں کہ کیا ایسی روایات کو دینِ اسلام کا نام دیا جا سکتا ہے؟ ملاحظہ فرمائیں :
روایت نمبر1
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے منسوب ہے ۔۔۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا: