کتاب: وسیلہ کی شرعی حیثیت - صفحہ 308
جَمَاعَۃٌ مِّنْ ضُعَفَائِ الْکُوفِیِّینَ یُحِیلُونَ بِالرِّوَایَاتِ عَلٰی حُسَیْنٍ الْـأَشْقَرِ، عَلٰی أَنَّ حُسَیْنًا ہٰذَا فِي حَدِیثِہٖ بَعْضُ مَا فِیہِ ۔
’’ضعیف کوفیوں کی ایک جماعت حسین اشقر کی طرف روایات منسوب کرتی تھی۔ حالانکہ خود اس حسین کی حدیث میں بھی ضعف موجود ہے۔‘‘
(الکامل في ضُعَفاء الرّجال : 2/362)
7،8.امام دارقطنی رحمہ اللہ (کتاب الضعفاء والمتروکین : 195) اور امام نسائی رحمہ اللہ (کتاب الضعفاء والمتروکین:146)نے ’’غیرقوی‘‘ قرار دیا ہے۔
9.حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
ھُوَ شِیعِيٌّ جَلْدٌ، وَضَعَّفَہٗ غَیْرُ وَاحِدٍ ۔
’’کٹر شیعہ تھا ،اسے بہت سے محدثین نے ضعیف قرار دیا ہے۔‘‘
(البِدایۃ والنّھایۃ : 6/86)
مزید فرماتے ہیں :
ھُوَ شِیعِیٌّ مَّتْرُوکٌ ۔’’شیعہ اور متروک ہے۔‘‘
(تفسیر ابن کثیر : 3/570)
10.حافظ ہیثمی فرماتے ہیں :
ضَعَّفَہُ الْجُمْھُورُ ۔’’جمہور محدثین نے ضعیف قرار دیا ہے۔‘‘
(مَجمع الزّوائد : 9/102)
11.حافظ عراقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :