کتاب: وسیلہ کی شرعی حیثیت - صفحہ 289
نیز ’’ضعیف‘‘ کہا ہے۔ (الکامل لابن عدي : 5/175، وسندہٗ صحیحٌ) امام ابوحاتم رازی رحمہ اللہ ’’منکرالحدیث‘‘ کہتے ہیں ۔ (الجرح والتّعدیل لابن أبي حاتم : 6/149) امام ابن عدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : لِعُثْمَانَ غَیْرُ مَا ذَکَرْتُ، کُلُّھَا غَیْرُ مَحْفُوظَۃٍ ۔ ’’میں نے جو روایات بیان کی ہیں ، ان کے علاوہ بھی کچھ روایات عثمان نے بیان کی ہیں ، لیکن یہ تمام شاذ ہیں ۔‘‘ (الکامل في ضُعفاء الرّجال : 5/176) امام عقیلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : اَلْغَالِبُ عَلٰی حَدِیثِہِ الْوَھْمُ ۔ ’’اس کی بیان کردہ حدیثوں میں وہم بہت زیادہ ہوتا ہے۔‘‘ (الضّعفاء الکبیر : 3/198) امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں : کَانَ مِمَّنْ یَّرْوِي الْمَقْلُوبَاتِ عَنِ الثِّقَاتِ، وَیَرْوِي عَنِ الْـأَثْبَاتِ أَسَانِیدَ لَیْسَ مِنْ مَّرْوِیَّاتِھِمْ، لِأَنَّہٗ یَقْلِبُ الْـأَسَانِیدَ، لَا یَحِلُّ الِْاحْتِجَاجُ بِخَبَرِہٖ ۔ ’’ ان لوگوں میں سے ہے، جو ثقہ راویوں سے نقل کرتے وقت روایات کو