کتاب: وسیلہ کی شرعی حیثیت - صفحہ 282
’’عبدالرحمن بن زید کو ضعیف قرار دینے پر اہل علم کا اجماع ہے۔‘‘ (اتّحاف المھرۃ : 97/12، ح : 15163) امام حاکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں : رَوٰی عَنْ أَبِیہِ أَحَادِیثَ مَوْضُوعَۃً ۔ ’’اس نے اپنے باپ سے منسوب من گھڑت احادیث روایت کی ہیں ۔‘‘ (المَدخل إلٰی کتاب الإکلیل، ص 154) امام ابو نعیم الاصبہانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : حَدَّثَ عَنْ أَبِیہِ، لَا شَيْئَ ۔ ’’اس نے اپنے والد سے روایات بیان کی ہیں ، یہ کچھ نہیں ۔‘‘ (الضُّعَفاء : 122) عبد الرحمن بن زید بن اسلم نے یہ حدیث بھی چونکہ اپنے باپ ہی سے روایت کی ہے، لہٰذا یہ موضوع (من گھڑت )ہے ۔ 2.محمد بن داود بن عثمان صدفی مصری کی توثیق مطلوب ہے۔ 3.احمد بن سعید مدنی فہری کی توثیق چاہیے۔ دلیل نمبر2 سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منسوب ہے کہ انہوں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ان دعائیہ کلمات کے بارے میں پوچھا، جو سیدنا آدم علیہ السلام کو ربّ تعالیٰ نے عطا فرمائے تھے۔ فرمایا :