کتاب: وسیلہ کی شرعی حیثیت - صفحہ 280
رَّسُولُ اللّٰہِ لکھا ہوا دیکھا ، لہٰذامیں جان گیا کہ یہ ضرور کوئی بڑی ہستی ہے، جس کا نام تو نے اپنے نام کے ساتھ ملایا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ نے وحی کی کہ آدم! محمد تیری نسل میں آخری نبی ہیں اور ان کی امت بھی تیری نسل میں آخری امت ہو گی ،محمدنہ ہوتے، تو میں تجھے پیدا ہی نہ کرتا ۔‘‘ (المُعجم الصّغیر للطّبراني : 992، المُعجم الأوسط للطّبراني : 6502) تبصرہ: روایت موضوع (من گھڑت)ہے ۔ 1.عبدالرحمن بن زید بن اسلم جمہور کے نزدیک ’’ضعیف و متروک‘‘ ہے ۔ حافظ ابن ملقن رحمہ اللہ کہتے ہیں … الذَّھَبِيُّ : ضَعَّفَہُ الْجُمْھُورُ ۔ ’’علامہ ذہبی رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ اسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے۔‘‘ (البدر المنیر : 1/449) حافظ ہیثمی رحمہ اللہ لکھتے ہیں : اَلْـأَکْثَرُ عَلٰی تَضْعِیفِہٖ ۔’’جمہورضعیف کہتے ہیں ۔‘‘ (مَجمع الزّوائد : 2/21) حافظ ابنِ ملقن رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ضَعَّفَہُ الْجُمْھُورُ ۔’’ جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے۔‘‘ (خلاصۃ البدر المنیر : 1/11)