کتاب: وسیلہ کی شرعی حیثیت - صفحہ 267
’’اس کی بہت سی احادیث تھیں ، ان میں سے کئی روایات کو محدثین نے منکر قرار دیا ہے، ضعف کے باوجود اس کی حدیث(متابعات و شواہد میں ) لکھی جائے گی۔‘‘
(الکامل في ضُعَفاء الرّجال : 1/198)
حافظ ہیثمی رحمہ اللہ نے احمد بن محمد بن حجاج بن رشدین کو ’’ضعیف‘‘ قرار دیا ہے۔
(مَجمع الزّوائد : 2/25، 6/694)
فائدہ:
اس کی تیسری سند ابو الحسین یحییٰ بن حسن بن جعفر حسینی کی کتاب ’’اخبار المدینۃ‘‘ میں آتی ہے۔(شفاء السّقام للسّبکي، ص 343) یہ بھی ضعیف ہے۔
1.عمر بن خالد نامعلوم ہے۔
2. مطلب بن عبداللہ مدلس ہیں ، سماع کی تصریح نہیں کی۔
3.مطلب کا سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے سماع کا مسئلہ بھی ہے۔
روایت نمبر ۵۰
اسماعیل بن یعقوب تیمی کہتے ہیں :
کَانَ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْکَدِرِ یَجْلِسُ مَعَ أَصْحَابِہٖ، فَکَانَ یُصِیْبُہُ الصَّمَاتُ، فَکَانَ یَقُوْمُ کَمَا ہُوَ یَضَعُ خَدَّہٗ عَلٰی قَبْرِ النَّبِیّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ثُمَّ یَرْجِعُ فَعُوْتِبَ فِي ذٰلِکَ فَقَالَ: إِنَّہٗ تُصِیْبُنِیْ خَطَرٌ فَإِذَا وَجَدْتُّ ذٰلِکَ إِسْتَغَثْتُ بِقَبْرِ النَّبِیّ