کتاب: وسیلہ کی شرعی حیثیت - صفحہ 253
أَلْـأَکْثَرُ عَلٰی ضَعْفِہٖ ۔ ’’اکثر اہل علم ضعیف قرار دیتے ہیں ۔‘‘(مَجمع الزّوائد : 13/7) نیز فرماتے ہیں : اِبْنُ لَھِیعَۃُ ضَعَّفَہُ الْجُمْھُورُ ۔ ’’ابن لہیعہ کو جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے۔‘‘(مَجمع الزّوائد : 10/365) ابن ترکمانی حنفی (750ھ)لکھتے ہیں : قَدْ ضَعَّفَہٗ جَمَاعَۃٌ ۔ ’’محدثین کی ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے۔‘‘ (الجَوْھَر النّقِيّ : 3/286) حافظ سخاوی رحمہ اللہ(902ھ)فرماتے ہیں : ھُوَ مِمَّنْ ضَعَّفَہُ الْجُمْھُورُ ۔’’جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے۔‘‘ (فتح المُغیث : 221) حافظ ابراہیم بن موسیٰ ابواسحاق ابناسی رحمہ اللہ(802ھ)کہتے ہیں : ضَعَّفَہُ الْجُمْہُورُ ۔’’جمہور نے ضعیف کہا ہے۔‘‘ (الشّذ الفیاح من علوم ابن الصّلاح : 1/201) حافظ عراقی رحمہ اللہ(826ھ)فرماتے ہیں : ضَعِیفٌ عِنْدَ الْـأَکْثَرِ ۔’’جمہور کے نزدیک ضعیف ہے۔‘‘ (طَرح التّثریب : 6/64)