کتاب: وسیلہ کی شرعی حیثیت - صفحہ 205
صَلَوَاتِہِ الْمَکْتُوبَۃِ : اللّٰہُمَّ! إِنِّي أَسْأَلُکَ بِأَنَّکَ مَسْؤلٌ لَّمْ یُسْأَلْ مِثْلُکَ وَلَا یُسْأَلُ، أَسْأَلُکَ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ رَّسُولِکَ وَنَبِیِّکَ، وَإِبْرَاہِیمَ خَلِیلِکَ وَصَفِیِّکَ، وَمُوسٰی کَلِیمِکَ وَنَجِیِّکَ، وَعِیسٰی کَلِمَتِکَ وَرُوحِکَ، وَأَسْأَلُکَ بِصُحُفِ إِبْرَاہِیمَ، وَتَوْرَاۃِ مُوسٰی، وَزَبُورِ دَاوُدَ، وَإِنْجِیلِ عِیسٰی، وَفُرْقَانِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، وَأَسْأَلُکَ بِکُلِّ وَحْیٍ أَوْحَیْتَہ، وَبِکُلِّ حَقٍّ قَضَیْتَہ، وَبِکُلِّ سَائِلٍ أَعْطَیْتَہٗ ۔ ’’جو شخص قرآنِ کریم اور علومِ دینیہ کو یاد کرنا چاہے ، وہ درجِ ذیل دُعاایک صاف برتن یا چاندی کی پلیٹ میں شہد، زعفران اور بارش کے پانی سے لکھے۔ پھر تین دن اسے نہار منہ پیے۔ وہ فرض نمازوں کے بعدبھی اس دعا کو پڑھے۔ ان شاء اللہ! اسے سب کچھ یاد رہے گا۔ دعا یہ ہے : یا اللہ! میں تجھ سے اس لیے سوال کرتا ہوں کہ تیرے جیسی کوئی ذات نہیں ، جس سے مانگا گیا ہو یا مانگا جائے گا۔ میں تجھ سے تیرے نبی اور رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے، تیرے خلیل اور دوست ابراہیم علیہ السلام کے واسطے ،تیرے کلیم ونجی موسیٰ علیہ السلام کے طفیل، تیرے کلمے اور روح عیسیٰ علیہ السلام کے وسیلے سے سوال کرتا ہوں ، نیز میں ابراہیم علیہ السلام کے صحیفوں ، موسیٰ علیہ السلام کی تورات، داود علیہ السلام کی زبور، عیسیٰ علیہ السلام کی انجیل ، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قرآن ، تیری ہر وحی، تیری تمام قضا و قدر اور ہر اس سائل کے وسیلے سے مانگتا ہوں ، جسے تو نے