کتاب: وسیلہ کی شرعی حیثیت - صفحہ 194
امام ابن عدی رحمہ اللہ اس کی بیان کردہ روایات کے بارے میں فرماتے ہیں : لِفَضَالٍ عَنْ أَبِي اُمَامَۃَ قَدْرُ عَشْرَۃِ أَحَادِیثَ، کُلُّھَا غَیْرُ مَحْفُوظَۃٍ ۔ ’’فضال،سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے تقریباً دس احادیث روایت کرتا ہے، یہ ساری کی ساری منکر ہیں ۔‘‘(الکامل في ضُعَفاء الرّجال : 6/21) امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں : یَرْوِي عَنْ أَبِي اُمَامَۃَ مَا لَیْسَ مِنْ حَدِیثِہٖ، لَا یَحِلُّ الِاحْتِجَاجُ بَہٖ بِحَالٍ ۔ ’’یہ ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے منسوب ایسی روایات بیان کرتا ہے، جو انہوں نے بیان نہیں کیں ۔ اس سے کسی بھی صورت حجت پکڑنا جائز نہیں ۔‘‘ (کتاب المَجروحین : 2/304) نیز فرماتے ہیں : ’’ فضال کی ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے بیان کردہ روایت جھوٹی ہوتی ہے۔‘‘ (کتاب المَجروحین : 2/304) فضال کی بیان کردہ مذکورہ روایت بھی چونکہ سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے ہے، لہٰذا اس کے جھوٹی اور باطل ہونے میں کوئی شبہ باقی نہیں رہا۔ 2.ہشام بن ہشام کوفی کی توثیق نہیں ملی۔ دلیل نمبر 22 محمد بن سائب کلبی کہتا ہے :