کتاب: وسیلہ کی شرعی حیثیت - صفحہ 14
وسیلہ اور قرآنِ کریم کتاب و سنت سے وسیلے کی کون کون سی صورتیں ثابت ہیں ،سابقہ سطور میں اس کا بیان گزر چکا ہے اوران کے دلائل بھی اختصار کے ساتھ زینت قرطاس ہوچکے ہیں ، بعض حضرات وسیلے کی ان صورتوں کے قائل ہیں ، جو کتاب و سنت سے ثابت نہیں ہیں ۔ انہوں نے اپنے اس نظریے پر دلائل قائم کئے ہیں ، اِنہی دلائل کا جائزہ یہاں لیا جا رہا ہے۔ ان قرآنی دلائل کا جائزہ، جو مذکورہ نظریہ کے دفاع میں پیش کئے جاتے ہیں : دلیل نمبر 1 ﴿یَآ أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ وَابْتَغُوٓا إِلَیْہِ الْوَسِیلَۃَ وَجَاہِدُوا فِي سَبِیلِہٖ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُونَ﴾(المائدۃ : 35) ’’ اہل ایمان !اللہ سے ڈرجاؤ ،اسے راضی کرنے کے لئے وسیلہ تلاش کرو اور اس کے رستے میں جہاد کرو، کامیاب ہو جاؤ گے۔‘‘ تبصرہ : اس آیت میں وسیلے سے مراد نیک اعمال کے ذریعے اللہ کا تقرب حاصل کرنا ہے، فوت شدگان کے وسیلہ پر اس میں کوئی صراحت نہیں ہے۔ ائمہ اہل سنت کی تصریحات بصارت کیجئے :