کتاب: وسیلہ کی شرعی حیثیت - صفحہ 132
قسم اٹھانا ناجائز ،حرام اور شرک ہے، اسی طرح اللہ تعالیٰ کو غیراللہ کا واسطہ دینا یا اللہ تعالیٰ کو غیراللہ کی قسم دینا بھی حرام ہے۔ امام ابوحنیفہ سمیت تمام متقدمین ائمہ احناف اللہ تعالیٰ پر غیراللہ کی قسم ڈالنے اور اللہ تعالیٰ کو غیراللہ کا وسیلہ دینے کو مترادف خیال کرتے تھے اور دونوں کے ممنوع ہونے پر متفق تھے۔ لہٰذا جناب انور شاہ کشمیری صاحب کا اس سلسلے میں متردد ہونا اپنے ائمہ کی تعلیمات سے ناواقفیت کا نتیجہ تھا۔ ان کے معتقدین کو چاہیے کہ وہ ان تصریحات کی روشنی میں تردّد سے چھٹکارا حاصل کرتے ہوئے ممنوع توسل سے توبہ کر لیں ۔
اہل حدیثوں کو مبارک ہو کہ وہ سلف کے منہج پر ہیں ۔عقیدہ و عمل میں ان سے سرمو منحرف نہیں ۔اسی وجہ سے انہیں مطعون کیا جاتا ہے۔ مخالفین انہیں ستاتے ہیں ، طرح طرح کے نام دیتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ تاقیامت اس طائفہ منصورہ کو حق کے ساتھ غالب رکھے گا۔ ان شاء اللہ!