کتاب: وبائی امراض سے بچاؤ کی دس نصحیتیں - صفحہ 7
رحمت کے دروازے کھول دیئے گئے، اور اللہ سے جو چیزیں بھی مانگی جاتی ہیں ان میں اللہ کو عافیت سے زیادہ محبوب کوئی بھی چیز نہیں ہے۔‘‘
نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
یقینا دعا ان امور میں فائدہ دیتی ہے جو نازل ہو چکے ہیں اور ان میں بھی جو نازل نہیں ہوئے، لہٰذا اے اللہ کے بندو! دعا کو لازم پکڑو۔ (ترمذی)
7۔ساتویں نصیحت: وباء کے مقامات سے دور رہنا
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ شام کی طرف نکلے، اور جب وہ سرغ مقام پر تھے تو یہ خبر ملی کہ شام میں ایک وباء پھیل گئی ہے ،اس موقعہ پر سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:
اگر تم کسی زمین پر اس (وباء کے) بارے میں سنو تو وہاں نہ جاؤ، اور اگر وہ (وباء) کسی ایسی جگہ آجائے جہاں تم بھی ہو تواس سے بھاگنے کے لئے وہاں سے نہ نکلنا۔(بخاری و مسلم)
اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
کسی بیمار کو صحت مند کے پاس نہ لایا جائے۔(بخاری و مسلم)
8۔آٹھویں نصیحت: نیک اعمال اور اچھا برتاؤ کرنا
سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
﴿صَنَائِعُ الْمَعْرُوْفِ تَقِيْ مَصَارِعَ السُّوْءِ وَالْآفَاتِ وَالْهَلكَاتِ، وَأَهْلُ الْمَعْرُوْفِ فِي الدُّنْيَا هُمْ أَهْلُ الْمَعْرُوْفِ فِي الْآخِرَةِ﴾
ترجمہ: نیک اعمال بُری اموات، آفتوں اور ہلاکتوں سے محفوظ رکھتے ہیں ، اور دنیا