کتاب: وبائی امراض سے بچاؤ کی دس نصحیتیں - صفحہ 5
3۔تیسری نصیحت: مصیبت کی سختی سے پناہ مانگنا
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے:
﴿اَللّٰهمَّ إنِّي أعُوذُ بِكَ مِنْ جَهْدِ الْبَلَاءِ، وَدَرَكِ الشَّقَاءِ، وَسُوءِ الْقَضَاءِ، وَشَمَاتَةِ الْأَعْدَاءِ﴾
ترجمہ: اے اللہ! میں مصیبت کی سختی سے، تباہی تک پہنچ جانے سے، قضاء و قدر کی برائی سے اور دشمنوں کے خوش ہونے سے پناہ مانگتا ہوں ۔(بخاری)
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے دوسری روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
مصیبت کی سختی سے، تباہی تک پہنچ جانے سے، قضاء و قدر کی برائی سے اور دشمنوں کے خوش ہونے سے پناہ مانگیں ۔(بخاری)
4۔چوتھی نصیحت: گھر سے نکلنے کی دعا پر پابندی کرنا
سیدنا انس ابن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جب انسان اپنے گھر سے نکلتے ہوئے یہ کہے:
﴿بِسْمِ اللّٰهِ تَوَكَّلتُ عَلَى اللّٰهِ لاَ حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰه﴾
ترجمہ:’’اللہ کے نام کے ساتھ (میں گھر سے نکل رہا ہوں ) میں نے اللہ پر بھروسہ کیا اور نہ گناہ سے بچنے کی ہمت ہے اور نہ ہی نیکی کرنے کی طاقت مگر اللہ ہی کی توفیق سے۔ ‘‘
تو اُسی وقت اُس سے کہا جاتا ہے: تجھے ہدایت دے دی گئی، تیری طرف سے کفایت کر دی گئی اور تجھے بچا لیا گیا ، تو ( یہ سن کر) شیطان اس سے دور ہٹ جاتا ہے۔
اور دوسرا شیطان اس سے کہتا ہے :اس آدمی پر تیرا بس کیسے چلےگا جسے ہدایت