کتاب: وبائی امراض سے بچاؤ کی دس نصحیتیں - صفحہ 3
2۔دوسری نصیحت: یہ دعا کثرت سے پڑھنا:
﴿لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ﴾
ترجمہ:’’ (الٰہی) تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے، بیشک میں ظالموں میں سے ہوں ۔‘‘
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
﴿وَذَا النُّونِ إِذ ذَهَبَ مُغَاضِبًا فَظَنَّ أَن لَّن نَّقْدِرَ عَلَيْهِ فَنَادَىٰ فِي الظُّلُمَاتِ أَن لَّا إِلٰهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَ ، فَاسْتَجَبْنَا لَهُ وَنَجَّيْنَاهُ مِنَ الْغَمِّ ۚ وَكَذٰلِكَ نُنجِي الْمُؤْمِنِينَ﴾(سورۃ الانبیاء:88)
ترجمہ: ’’مچھلی والے (حضرت یونس علیہ السلام ) کو یاد کرو! جبکہ وه غصہ سے چل دیئے اور خیال کیا کہ ہم انہیں نہ پکڑ یں گے۔ بالآخر وه اندھیروں کے اندر سے پکار اٹھے کہ الٰہی تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے، بیشک میں ظالموں میں سے ہوں (یعنی میں نے اپنے آپ پر ظلم کیا)۔پس ہم نے ان کی دعا قبول فرما لی اور ہم نے انہیں غم سے نجات بخشی، اور اسی طرح ہم مومنوں کو نجات دیا کرتے ہیں ۔‘‘
حافظ ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ اپنی تفسیر میں اللہ کے اس فرمان کے بارے میں فرماتے ہیں :
﴿وَكَذٰلِكَ نُنجِي الْمُؤْمِنِينَ﴾
ترجمہ: اور اسی طرح ہم مومنوں کو نجات دیتے ہیں ۔
کہ جب وہ مصیبتوں میں ہوں اور توبہ تائب ہوکر ہماری طرف رجوع کرتے ہوئے ہمیں پکاریں ۔ اور خاص طور پر جب وہ مصیبت کی حالت میں اس دعا کے ذریعہ پکاریں ۔