کتاب: وبائی امراض سے بچاؤ کی دس نصحیتیں - صفحہ 11
والوں کے لیے اللہ تعالی نے اسے رحمت بنادیا۔ لہٰذا جو شخص بھی طاعون کے مرض میں مبتلا ہوا اور صبرکےساتھ اجر و ثواب کی نیت رکھتے ہوئے وہ اپنے علاقےمیں ہی اس یقین کے ساتھ مقیم رہا کہ اسے صرف وہی تکلیف پہنچے گی، جو اللہ نے اس کے لئے لکھ رکھی ہے، تو اسے شہید کے اجر کے برابر اجر ملے گا۔‘‘ اور میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمیں ایسے نیک اعمال اور بہترین اقوال کی توفیق عطا فرمائے جن سے وہ محبت کرتا اور راضی ہوتا ہے، یقینا وہ سچ فرماتا ہے اور سیدھا راستہ دکھاتا ہے۔ اور ہر قسم کی تعریف اکیلے اللہ کے لئے ہیں ، اور ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر، اور صحابہ پر اللہ بے شمار رحمتیں اور سلامتی نازل فرمائے۔ (آمین)