کتاب: وبائی امراض سے بچاؤ کی دس نصحیتیں - صفحہ 1
کتاب: وبائی امراض سے بچاؤ کی دس نصحیتیں
مصنف: عبدالرزاق بن عبدالمحسن البدر
پبلیشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سنٹر، کراچی
ترجمہ: ابوسعید شعیب اعظم المدنی
وبائی امراض سےبچاؤ کی نصیحتیں
مقدمہ
ہر قسم کی تعریف اللہ کے لئے ہے جو لاچار کی دعا قبول کرتا ہےجب وہ اسے پکارتا ہے، اور ستم رسیدہ کی مدد کرتا ہے جب وہ اسے بلند آواز سے پکارتا ہے، اور وہ برائی کو ہٹاتا اور تکلیفوں کو دور فرماتا ہے، اسی کے ذکر سے دل زندہ رہتے ہیں ، اسی کے حکم سے معاملات وجود میں آتے ہیں ، اسی کی رحمت سے کسی ناپسندیدہ چیز سے چھٹکارا ملتا ہے، اسی کی حفاظت سے ہر چیز کو حفاظت ملتی ہے، اسی کے آسان کرنے سے امیدیں حاصل ہوتی ہیں ، اور اسی کی اطاعت کی بدولت سعادت حاصل ہوتی ہے۔
اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی (سچا) معبود نہیں ، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ، وہی تمام جہانوں کا رب ہے، اگلے اور پچھلے سب کا رب ہے اور وہی آسمانوں اور زمینوں کو قائم رکھنے والا ہے۔
اور میں گواہی دیتا ہوں کہ جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں ، جنہیں واضح کتاب اور سیدھے و معتدل راستے کے ساتھ مبعوث کیا گیا۔(صلی اللّٰه علیه وعلی آله وصحبه أجمعین)
اما بعد:
ان دنوں كرونا نام كی ایك بیماری سے لوگ بہت زیاده خوفزده ہیں ، اسی مناسبت