کتاب: والدین کا احتساب - صفحہ 67
مبحث ثانی احتسابِ والدین کے درجات اور آداب تمہید: احتسابِ والدین کی شرعی حیثیت واضح ہونے پر ذہنوں میں درج ذیل دو سوالات اٹھتے ہیں: ۱: ان کے احتساب کے دوران کون کون سے درجات استعمال کیے جائیں؟ ۲: ان کے احتساب کے وقت کن آداب کی پابندی کی جائے ؟ اس مبحث میں انہی دو سوالوں کے متعلق بتوفیق ِ الٰہی گفتگو کی کوشش کی جا رہی ہے۔سمجھنے سمجھانے میں آسانی کی غرض سے بات درج ذیل تین عنوانوں کے ضمن میں پیش کی جا رہی ہے ؟ ۱:ادب کے ساتھ خیر وشر سے آگاہ کرنا اور وعظ ونصیحت کرنا ۲:احتسابِ والدین کے دوران سخت روی ۳:والدین سے متعلقہ برائی کا ہاتھ سے بدلنا