کتاب: والدین کا احتساب - صفحہ 19
(۱)
فرضیت احتساب کے دلائل کا عموم
احتسابِ والدین کے دلائل میں سے ایک یہ ہے کہ فرضیت ِ احتساب پر دلالت کرنے والی آیات اور احادیث سب لوگوں کے احتساب پر دلالت کناں ہیں، اور لوگوں میں والدین بھی داخل ہیں۔
انہی میں سے ذیل میں توفیق الٰہی سے چار دلائل کے عموم اور شمولیت کے متعلق گفتگو کی جا رہی ہے:
۱:آیت ِ کریمہ{کُنْتُمْ خَیْرَ أُمَّۃٍ ……} کا عموم:
اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:
{کُنْتُمْ خَیْرَ أُمَّۃٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَتَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَتُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰہِ}[1]
[ترجمہ:تم بہترین امت ہو، جو لوگوں کے لیے پیدا کی گئی ہے کہ تم بھلی باتوں کا حکم کرتے ہو، اور بری باتوں سے روکتے ہو]
اس آیت ِ کریمہ میں مولائے کریم نے بیان فرمایا ہے کہ اس امت کو لوگوں کے نفع کی خاطر پیدا کیا گیا ہے، اور اس کی لوگوں کو نفع رسانی کی صورت یہ ہے کہ یہ انہیں نیکی کا حکم دیتی ہے اور برائی سے روکتی ہے۔
شیخ الاسلام ابن تیمیہ ؒ نے تحریر کیا ہے:
’’فَبَیَّنَ اللّٰہُ سُبْحَانَہُ أَنَّ ہٰذِہِ الْأُمَّۃَ خَیْرُ الْأُمَمِ لِلنَّاسِ فَہُمْ أَنْفَعُہُمْ لَہُمْ، وَأَعْظَمُہُمْ إِحْسَانًا إِلَیْہِمْ، لِأَنَّہُمْ کُلُّ خَیْرٍ وَنَفْعٍ لِلنَّاسِ
[1] سورۃ آل عمران /جزء من الآیۃ ۱۱۰۔