کتاب: والدین کا احتساب - صفحہ 17
مبحث اوّل
احتسابِ والدین کی شرعی حیثیت
تمہید:
قرآن وسنت کی متعدد نصوص احتسابِ والدین کی شرعی حیثیت پر دلالت کناں ہیں۔کئی ایک عقلی دلائل بھی اس کی اہمیت کو واضح کرتے ہیں۔
مولائے کریم کی توفیق سے درج ذیل گیارہ عناوین کے ضمن میں اس موضوع کے متعلق یہاں گفتگو کی جا رہی ہے:
۱: فرضیت ِ احتساب کے دلائل کا عموم
۲: احتسابِ اقارب کے دلائل
۳: حضرت ابراہیم علیہ السلام کا اپنے باپ کا احتساب
۴: رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنے چچاؤں کا احتساب
۵: ابن ابی ابن سلول کے بیٹے کا باپ کا احتساب
۶: حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بیٹے کا باپ کا احتساب
۷: ابن عمر رضی اللہ عنہما کے دوسرے بیٹے کا باپ کا احتساب
۸: بھولنے پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یاد دہانی
۹: قرض کی حسنِ ادائیگی کا خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم کرنے کی تنبیہہ مصطفوی
۱۰: والدین کے عظیم حق کے سبب ان کے احتساب کا اہتمام