کتاب: والدین کا احتساب - صفحہ 16
- خلاصۂ کتاب
- اپیل
شکر ودعا:
بندہ عاجز اپنے قادر ومقتدر کے لیے سراپا تشکر اور امتنان ہے کہ اس نے اس اہم اور عظیم موضوع کے متعلق مجھ ایسے ناکارے اور ناتواں کو کام شروع کرنے کی توفیق سے نوازا۔اس کتاب میں اگر کچھ خوبی ہو تو محض اس ہی کے فضل وکرم اور عنایت سے ہے، اور اس میں جو غلطی، کوتاہی اور خامی ہے وہ میری اور شیطان کی جانب سے ہے۔اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس سے بری ء الذمہ ہیں۔
رب حی وقیوم سے عاجزانہ التجا ہے کہ وہ میرے گرامی قدر والدین محترمین کو جزائے خیر عطا فرمائے کہ انہوں نے دین ِ حق کی محبت کا میرے دل میں بیج بونے کے لیے خوب کوشش کی۔{رَبِّ ارْحَمْہُمَا کَمَا رَبَّیَانِی صَغِیْرًا}
اپنے محترم استاد ڈاکٹر عبدالعزیز بن محمد آل عبدالمنعم جنرل سیکریٹری سعودی سپریم علماء کونسل اور اپنے دو ساتھیوں اور بھائیوں پروفیسر ڈاکٹر زید بن عبدالکریم الزید اور پروفیسر ڈاکٹر سید محمد ساداتی الشنقیطی کا شکر گزار ہوں کہ اس کتاب کی تیاری میں ان کے قیمتی مشوروں سے بفضل رب العزت استفادہ کیا گیا۔
اپنی اہلیہ اور اولاد کے لیے دعاگو ہوں کہ انہوں نے میری مصروفیات کا خیال رکھا اور مقدور بھر میری خدمت کی۔جَزَاھُمُ اللّٰہ ُ تَعَالٰی جَمِیْعًا خَیْرَ الْجَزَائِ فِی الدَّارَیْنِ۔
رب ذو الجلال والاکرام اس حقیر کوشش کو قبول فرمائے۔میرے لیے اور سب قارئین کرام کے لیے ذریعہ نجات اور اسلام اور مسلمانوں کے لیے مبارک اور مفید بنائے آمین یَا حَيُّ یا قَیُّومُ، وَصَلَّی اللّٰہ ُ تَعَالٰی عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلٰی آلِہٖ وَأَصْحَابِہٖ وَأَتْبَاعِہٖ وَبَارَکَ وَسَلَّمَ۔