کتاب: والدین کا احتساب - صفحہ 106
درست ہونا، اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا خود انہیں قرض کی حسن ِ ادائیگی کا حکم دینا۔
ہ:… والدین کے حق ِ عظیم کی بنا پر ان کے احتساب کا اہتمام کرنا، ان کے احتساب سے محتسب کے زورِ احتساب میں اضافہ ہونا، نیز کنبے میں ان کی مرکزی حیثیت کے سبب ان کے احتساب کا شدید اہتمام کرنا۔
۲: خیر وشر سے آگاہی اور وعظ ونصیحت کے ذریعے والدین کا احتساب شرعاً ثابت ہے۔البتہ دورانِ احتساب نرمی، تواضع اور ان کے ادب واحترام کا انتہائی شدت سے اہتمام کیا جائے گا۔
۳: والدین کے ساتھ دورانِ احتساب سخت روی اختیار کرنے کے بارے میں راقم السطور کی رسائی علماء کی دو راؤں تک بفضل ِ رب العزت ہوئی ہے۔اس سلسلے میں پیش کیے گئے دلائل پر غوروفکر کرنے کے بعد بتوفیق الٰہی درج ذیل نتائج پر پہنچا ہوں۔
ا:… احتسابِ والدین میں عام ضابطہ، اصول اور قاعدہ یہ ہے کہ سخت روی سے اجتناب کیا جائے۔
ب:… والدین کے شرک پر اصرار اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی صورت میں ان کے احتساب میں درشتی کا استعمال کرنا شرعاً ثابت ہے۔
ج:… والدین کے دیگر گناہوں پر اصرار اور ضد کی صورت میںاحتساب میں سخت روی انتہائی محدود اور تنگ دائرے میں اختیار کی جائے۔
د:… احتسابِ والدین میں درشتی کے وقت زبان کو قابو میں رکھا جائے، اور ایک لفظ بھی زائد از ضرورت استعمال نہ کیا جائے۔
ہ:… اگر سخت روی کی وجہ سے پیدا ہونے والے مفاسد، حاصل ہونے والے مصالح سے زیادہ ہوں، تو سخت روی کا استعمال ناجائز ہو گا۔