کتاب: والدین کا احتساب - صفحہ 105
حرفِ آخر
اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھ ایسے ناتواں اور ناکارے بندے کو اس اہم موضوع کے متعلق کچھ معروضات تحریر کرنے کی توفیق سے نوازا۔اب اس ہی سے عاجزانہ التماس ہے کہ وہ اس حقیر اور معمولی کوشش کو شرفِ قبولیت عطا فرما دے، اس کو میرے، اور اسلام کے لیے مفید اور نفع مند بنا دے، اور اس میں جو خطا اور کوتاہی ہوئی ہے اس کو معاف فرما دے۔آمین یا حي یا قیوم۔
خلاصۂِ کتاب:
کتاب میں پیش کردہ گزارشات کا خلاصہ درج ذیل ہے:
۱: والدین کو نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا شرعاً ثابت ہے۔اس بات کے دلائل میں سے چند ایک یہ ہیں:
ا:… فرضیت ِ احتساب کے دلائل کے ضمن میں سب لوگوں کے ساتھ والدین کا شامل ہونا، اسی طرح احتسابِ اقارب کے متعلق نصوص کا احتسابِ والدین پر بطریق اولیٰ دلالت کناں ہونا۔
ب:… حضرت ابراہیم علیہ السلام کا اپنے باپ، اور ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنے چچاؤں کا احتساب کرنا۔
ج:… ابن ابی ابن سلول کے بیٹے کا اس کا، اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے دو فرزندوں کا ان کا احتساب کرنا۔
د:… نماز میں بھول جانے کی صورت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یاد دہانی کا شرعاً