کتاب: والدین کا احتساب - صفحہ 104
قابل نفرت ہو۔ایسی ہی برائی کی ایک مثال بغاوت کے ذریعے بادشاہوں اور حکام کا احتساب ہے، جو کہ درحقیقت قیامت تک ہر شر اور فتنے کی جڑ ہے۔‘‘
خلاصۂِ گفتگو یہ ہے کہ اگر والدین سے متعلقہ برائی کو ہاتھ کے ساتھ بدلنے کی بنا پر اس سے زیادہ سنگین برائی پیدا ہونے کا غالب گمان ہو، تو ایسی صورت میں اس برائی کو ہاتھ سے نہ بدلا جائے۔