کتاب: اصول السنہ - صفحہ 9
کتاب: اصول السنہ
مصنف: ابوبکر عبد اللہ بن زبیر الحمیدی
پبلیشر: سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ
ترجمہ: محمد ابراہیم بن بشیر الحسینوی
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
تقدیم
محدث العصر وصی اللہ بن محمد عباس حفظہ اللہ
الحمدللّٰہ رب العلمین والصلاۃ والسلام علی خیر خلقہ محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم وعلی آلہ وصحبہ أجمعین وبعد:
محترم ڈاکٹر ابوخزیمہ عمران معصوم انصاری سلمہ اللہ نے میرے پاس ’’أصول السنۃ للامام الحمیدی‘‘ ترجمہ اور تعلیق کے بعد نظرثانی کے لیے بھیجا ۔ اس کا ترجمہ محترم محمد ابراہیم بن بشیر الحسینوی اور محترم ابوخزیمہ نے کیا ہے معقول اور معتدل حاشیہ سے بھی نوازا۔
اللہ رب العزت ان بھائیوں اور ان کے معاونین و رفقائے کار کو اپنی توفیقِ خاص سے نوازے
کہ انھوں نے عقیدہ سلف کے متعلق کتابوں کے ترجمہ اور تصحیح و تحشیہ کا پروگرام بنایا ہے۔
اور کئی اور کتابوں کو اسی نہج پر تیار کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی سلفی غیرت میں مزید اضافہ فرمائے اور ان کی نیک نیتوں اور مبارک پروگرام کی تکمیل میں ان کی مدد فرمائے ۔اس کام کو دیکھ کر اور مزید اعمال کے پروگرام کومعلوم کرکے