کتاب: اصول السنہ - صفحہ 58
[1]
[1] کیونکہ صحابہ کرام کی تعریف اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں خود کی ہے اور احادیث میں بھی ان کے تمام اخلاق اور افعال کی تعریف وارد ہوئی ہے۔‘‘(اختصار علوم الحدیث ص:۱۷۶۔۱۷۷)
تمام محدثین کا اتفاق ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کو برا بھلا کہنا حرام ہے اورا ن میں جو بعض مشاجرات ہوئے ان میں مکمل خاموشی اختیار کرنا فرض ہے سلف و خلف کے اقوال کے لیے دیکھیں:’’مشاجرات صحابہ اور سلف کا موقف لشیخنا المحدث ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ‘‘