کتاب: اصول السنہ - صفحہ 35
خیر ہو یا شر ہو وہ میٹھی ہویاناخوشگوار ہو [1]اور وہ جانتا ہو کہ جو بھی اس کو پہنچا ہے وہ ہرگز ٹلنے والا نہ تھا اور جو اس کو نہیں ملا وہ
[1] قرآن مجید میں درج ذیل مقامات پر مسئلہ تقدیر پر بحث موجود ہے ۔ہمارا ایمان ہے کہ تقدیر لکھی جا چکی ہے ارشاد باری تعالی ہے: ﴿وَكُلَّ شَيْءٍ أَحْصَيْنَاهُ فِي إِمَامٍ مُبِينٍ﴾[یس:۱۲] ’’ہر چیز کو روشن کتاب (یعنی لوح محفوظ )لکھ رکھا ہے۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ إِنَّ ذَلِكَ فِي كِتَابٍ﴾[الحج:۷۰] ’’بے شک یہ (سب کچھ) کتاب میں ( لکھا ہوا)ہے۔‘‘ نیز دیکھیں (طہ:۵۱۔۵۲) تقدیر کی پانچ قسمیں ہیں اور یہ تمام کی تمام علم کی طرف لوٹتی ہیں : ۱:تقدیر ازلی ۔جو زمین وآسمان کی پیدائش سے پچاس سال لکھی گئی۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے : ﴿ مَا أَصَابَ مِنْ مُصِيبَةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي أَنْفُسِكُمْ إِلَّا فِي كِتَابٍ مِنْ قَبْلِ أَنْ نَبْرَأَهَا﴾[الحدید:۲۲] ’’کوئی مصیبت زمین پر اور نہ تمہارے نفسوں میں نہیں پہنچتی بیشتر اس کے کہ ہم اس کو پیدا کریں ایک کتاب میں لکھی ہوئی ہے۔‘‘ ۲:تقدیر عمری۔یعنی عہدوپیمان لیا گیا:﴿ أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ﴾ [الاعراف:۱۷۲]’’محشر کے میدان میں ۔‘‘ (