کتاب: اصول السنہ - صفحہ 33
بشر بن موسی کا تعارف:
بشر بن موسی [1]نے ہم سے بیان کیا کہ ہم سے امام حمیدی [2]نے بیان کیا کہ:
[1] ان کا مکمل نام بشر بن موسی بن صالح بن شَیخ بن عَمِیرہ ابوعلی الاسدی ہے آپ ۱۹۰ھ کو پیدا ہوئے اور ۲۸۸ھ کو فوت ہوئے۔ آپ نے اصمعی ،سعید بن منصور ، امام حمیدی اور خلق کثیر سے سناآپ کے شاگردوں میں سے ابوبکر الشافعی،ابوالقاسم الطبرانی، ابوبکر القطیعی اور ایک جماعت کا ذکر ملتا ہے ۔آپ کی دارقطنی،خطیب بغدادی اور ذھبی وغیرہ نے توثیق کی ہے ۔
امام خلال نے کہا کہ امام احمد بن حنبل ان کی بہت زیادہ تعریف کرتے تھے اور امام بشر نے امام احمد بن حنبل کے لئے امام حمیدی کی طرف ایک خط لکھا۔ان کے مفصل حالات دیکھیے (تاریخ بغداد(۷؍۸۶۔۸۸)،التقیید (۲۱۷)،السیر (۱۳؍۳۵۲۔۳۵۴)،طبقات الحنابلہ (۱؍۱۲۱۔۱۲۲،رقم:۶۳۶)
[2] اس رسالے کی امام حمیدی تک اور بھی سندیں ہیں لیکن ہم وہ سند لکھ رہے ہیں جو مسند حمیدی کے قلمی نسخے کے شروع میں اس طرح لکھی ہوئی ہے :اخبرنا المشایخ الاجلاء :الفقیہ العالم المقریء ابو محمد عبدالبصیر بن علی بن یحیی الھمدانی (