کتاب: اصول السنہ - صفحہ 28
۲:اصول السنۃ :
یہ بھی امام حمیدی کی تصنیف ہے اس میں انھوں نے اختصار کے ساتھ اپنا عقیدہ و منہج بیان کیا ہے اس رسالے سے معلوم ہوتا ہے کہ امام حمیدی رحمہ اللہ سلف کے منھج پر تھے اور ان کا عقیدہ و منھج قرآن و حدیث کے مطابق تھا ۔والحمدللّٰہ
رسالہ اصول السنۃ کی امام حمیدی کی طرف نسبت :
یہ رسالہ امام حمیدی کی تصنیف ہے اس پر بے شمار دلائل پیش کئے جا سکتے ہیں جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں :
۱:اس رسالے کو محدثین کے ہاں تلقی بالقبول حاصل ہے کہ یہ امام حمیدی کا رسالہ ہے ۔
۲:مسند حمیدی کے تمام قلمی مخطوطات کے آخر میں یہ رسالہ موجود ہے پھر جن محدثین نے اس رسالہ کو سنا ان کے سماعات بھی موجود ہیں اس سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہ رسالہ امام حمیدی کا ہے جس میں کسی کا کوئی اختلاف نہیں ۔
۳:اس رسالہ کی سند موجود ہے جس کو محدثین نے اپنی کئی ایک کتب میں نقل کیا ۔
۴:کئی ایک معتبر محدثین نے اس رسالے کو امام حمیدی کی طرف منسوب کیا ہے مثلاً
امام ابن قدامہ المقدسی نے ذم التاویل ص:۹۳ میں اپنی سند سے اس ر سالہ کو بیان کیا ہے اس میں امام حمیدی کا بھی ذکر ہے پھراس سے کچھ چیزیں بیان کی ہیں ۔