کتاب: اصول السنہ - صفحہ 26
۱:امام حمیدی کی بیان کردہ احادیث کو محدثین نے انھیں کی سند سے اپنی کتب حدیث میں درج کیا ہے مثلاً : امام بخاری اپنی صحیح ا لبخاری میں (۸۵)احادیث امام حمیدی سے لائے ہیں اورالادب المفرد میں اپنے شیخ امام حمیدی سے درج ذیل احادیث لائے ہیں :رقم ۲۵، ۵۱، ۱۱۴، ۱۳۰، ۷۶۶، ۱۰۵۳، ۱۰۶۳، ۱۱۴۰۔ اور تاریخ صغیر میں امام حمیدی سے ۱۵،اور تاریخ کبیر میں بہت زیادہ روایات لائے ہیں بلکہ ایسی روایات بھی لائے ہیں جو امام بخاری نے تنہاامام حمیدی سے سنی ہیں ۔ ۲: امام ابن نقطہ کہتے ہیں کہ محمد بن ابی القاسم نے ابن الدجاجی سے ایک جماعت کے ساتھ مسند حمیدی سنی ۔(التقیید لمعرفۃ السنن والمسانید ،ص:۳۷) اور محمد بن عماد نے بھی ابن الدجاجی سے مسند حمیدی کوسنا(ایضا ص:۶۶)محمد بن محمد نے ابونعیم سے مسند حمیدی سنی (ایضا ص:۷۰)محمد بن ناصر نے ابومنصور سے مسند حمیدی کو بیان کیا ہے (ایضاً،ص:۷۷) اسی طرح احمد بن عبدالغنی نے بھی ابومنصور سے مسند حمیدی کو روایت کیا (ایضاً، ص:۱۰۷)اور محدثین کی ایک جماعت نے مسند حمیدی کو اپنے شیوخ سے سنا اور روایت کی۔ نیز دیکھیں :(تھذیب الکمال للمزی : ۱۴؍۵۱۲،سیر اعلام النبلاء : ۱۰؍۶۱۶) مسند حمیدی میں منہج: امام حمیدی رحمہ اللہ نے جو منھج اپنی مسند میں اپنایا ہے اس کی تفصیل درج ذیل ہے ۔