کتاب: اصول السنہ - صفحہ 25
قرار دیا ہے (مقدمہ مسند الحمیدی بتحقیق حبیب الرحمن الاعظمی :۱؍۷۔۸)اور یہ امام صاحب پرظالمانہ الزام ہے جس کی کوئی حقیقت نہیں ہے ۔ کتب جرح وتعدیل اور کتب حدیث ان کے ذکر خیر سے بھری پڑی ہیں جن کی موجودگی میں حبیب الرحمن الاعظمی صاحب کا الزام بے بنیاد ، خود ساختہ اور مذھبی تعصب کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔
تصانیف:
آپ بہت بڑے محدث تھے ساری زندگی قرآن وحدیث کی خدمت میں گزاری آپ نے کئی ایک کتب تصنیف کیں ان کی تفصیل درج ذیل ہے۔
۱:مسند حمیدی
۲:اصول السنۃ
۳:الرد علی النعمان
۴:التفسیر (الرد علی النعمان اور التفسیر کو امام حمیدی سے محمد بن عمیر ابو بکر الطبری نے روایت کیا ہے ۔الجرح والتعدیل : ۱۶؍۷۶)
۵:الدلائل (ھدیۃ العارفین :۱؍۴۳۹)
ان میں سے صرف دو کتب متداول ہیں ان پر تبصرہ پیش خدمت ہے ۔
۱:مسندحمیدی:
مسند حمیدی کی نسبت امام حمیدی کی طرف ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے اس پر بے شمار دلائل جمع کئے جاسکتے ہیں جن میں چند ایک کا ذکر ضروری ہے مثلاً ۔